Sunday 30 September 2018

Neo News Headline - 09:00 PM |30 September 2018 | Neo News

ون ڈے رینکنگ،راشد خان نمبر ون آل راﺅنڈر،بابر اعظم کی 4 درجے تنزلی

                                                                                                                   Image by Rediff.com


دبئی:ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کے خلاف شاندار کارکردگی دکھانے والے افغانستان کے راشد خان کو محنت کا صلہ مل گیا ہے اور وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں نمبر ون آل راﺅنڈر کا اعزاز لے اڑے ہیں۔
 ضرور پڑھیں: نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دیں
تفصیلات کے مطابق ون ڈے انٹر نیشنل رینکنگ میں بیٹنگ اور باﺅلنگ کے شعبوں پر بھارت کا قبضہ ہے، بیٹنگ میں ویرات کوہلی اور باﺅلنگ میں جسپرت بھمراہ پہلی پوزیشن پر براجمان ہیں۔بہترین بلے بازوں کی فہرست میں ابتدائی 10 بلے بازوں میں پاکستان کے صرف بابراعظم شامل ہیں جن کی رینکنگ میں 4 درجے تنزلی ہوئی اور وہ چھٹی پوزیشن پر موجود ہیں۔
ہمارا چینل سبسکرائب کریں
قومی ٹیم کے نوجوان اوپننگ بلے باز امام الحق 15 درجے بہتری کے ساتھ رینکنگ میں 27ویں نمبر پر آگئے جب کہ فخر زمان فہرست میں 19ویں پوزیشن پر موجود ہیں۔باﺅلنگ کے شعبے میں ابتدائی 10 بہترین باﺅلرزمیں پاکستان کے حسن علی کا چھٹا نمبر ہے، پہلی پوزیشن پر بھارت کے جسپرت بھمراہ ،افغانستان کے راشد خان دوسری پوزیشن، کلدیپ یادیو تیسری، نیوزی لینڈ کے ٹرینڈ بولٹ چوتھی اور آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

افغانستان کے راشد خان نے بنگلہ دیش کے شکیب الحسن سے نمبر ون آل راؤنڈر پوزیشن چھین لی، راشد خان 353 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہیں۔بہترین آل راؤنڈر کی فہرست میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن دوسری، افغانستان کے محمد نبی تیسری، نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر چوتھی اور قومی ٹیم کے محمد حفیظ پانچویں پوزیشن پر موجود ہیں۔

نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دیں


نیو نیوز چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں


نیویارک : آئی فون صارفین کو نیا خطرہ درپیش آ گیا ، نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام 
کر دیں ۔
تفصیلات کے مطابق نئے وائرس نے آئی فون صارفین کی نیندیں حرام کر دی ہیں ، ایسے آئی فون صارفین جن کو ای میلز اور میسنجرز کے ذریعے وائرس کوڈ موصول ہو رہا ہے ان کا فون بغیر وارننگ ری بوٹ ہو جاتا ہے جس سے تمام ڈیٹا غیر محفوظ ہو جاتا ہے۔
کوڈ وائس کو برلن کی ریسرچ کمپنی نے دریافت کیا ہے جنھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر تمام تفصیلات صارفین کے ساتھ شیئر کی ہیں۔
سی ایس ایس نامی یہ کوڈ آئی فونز موبائل میں پیغامات یا ای میلز کے ذریعے پہنچتا ہے اور جیسے ہی اس کو کھولا جاتا ہے آئی فون فوری طور پر ری بوٹ ہو جاتا ہے۔

Saturday 29 September 2018

News Headlines - 04:00 PM | 29 September 2018 | Neo News HD

نئے آئی فونز میں چند روز کے اندر مسئلہ سامنے آگیا


لاہور :ایپل کے مہنگے ترین آئی فون ایکس ایس (10s) اور ایکس ایس میکس (10s میکس) گزشتہ ہفتے مختلف ممالک میں فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے تھے اور لگتا ہے کہ ڈیوائسز کی فروخت کو حریفوں کی 'بری نظر' لگ گئی ہے۔
ضرور پڑھیں: کویتی اعلیٰ سطحی وفد کے سربراہ کا دوران مذاکرات بریف کیس اور پرس چوری،20 ویں گریڈ کا افسر پکڑا گیا
درحقیقت فونز کی دستیابی کے چند دن بعد ہی لوگوں نے ان میں مسائل کی شکایت شروع کردی ہے۔
مزید پڑھیں : ایپل کے اب تک کے مہنگے ترین آئی فون فروخت کے لیے پیش
ایپل سپورٹ فورم، میک ریورمرز فورمز اور ریڈیٹ میں متعدد امریکی صارفین نے نئے آئی فونز میں سیلولر اور وائی فائی ریسپشن ناقص ہونے اور پرانے ماڈلز سے زیادہ سست ہونے کی شکایت کی ہے۔
اور یہ مسائل امریکا بھر میں سامنے آئے ہیں جو کہ اس لیے حیران کن ہے کیونکہ ایپل نے دونوں آئی فونز میں وائی فائی اور ایل ٹی ای کی ڈیٹا اسپیڈ کو گزشتہ سال کے آئی فون ایکس (10) کے مقابلے میں نمایاں حد تک بہتر کیا تھا۔
اس مقصد کے لیے فون کے نچلے حصے میں نئی انٹینا لائن بھی دی گئی ہے جس کا مقصد ڈیٹا ریسیپشن کو مدد فراہم کرنا ہے۔
ضرور پڑھیں: چین امریکی پابندیوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گا:چینی وزیر دفاع
اس سے قبل آئی فون سکس کو بھی فروخت کے لیے پیش کیے جانے کے بعد 'بینڈگیٹ' نامی مسئلے کا سامنا ہوا تھا جس میں لوگوں نے شکایت کی تھی کہ فونز جیب میں رکھنے پر مڑ یا خم کھا جاتے ہیں۔
اس موقع پر سام سنگ، ایل جی اور دیگر کمپنیوں نے سوشل میڈیا پر ایپل کا کافی مذاق بھی اڑایا تھا ، ابھی اس نئے مسئلے پر صارفین سافٹ وئیر اپ ڈیٹ کے منتظر ہیں تاکہ ریسیپشن کا مسئلہ حل ہوسکے تاہم ایپل نے فی الحال اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

تیمور علی خان کی دیکھ بھال کرنے والی آیا کی تنخواہ نریندر مودی سے بھی زیادہ




ممبئی : یوں تو کرینہ کپور اور سیف علی خان کی بیٹے تیمور علی خان کو بے شمار میڈیا کوریج ملتی ہے اور ان کے بارے میں خبریں بھی بے شمار چھپتی ہیں تاہم اب ان کے بارے میں ایک خبر یہ آئی ہے کہ ان کی آیا جو تیمور علی خان کی دیکھ بھال کرتی ہے ان کی کل تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ ہے ۔جی ہاں، تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا، بھارتی وزیر اعظم سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں۔
انڈیا ٹوڈے نے اپنی خبر میں ایک شوبز نشریاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی بنیادی تنخواہ ڈیڑھ لاکھ بھارتی روپے ہے تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیے جاتے ہیں یوں کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار روپے بن جاتی ہے جو بھارتی وزیراعظم کی تنخواہ سے  15 ہزار روپے زیادہ بنتی ہے ۔
خیال رہے کہ  تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اگرچہ بھارتی صدر کی تنخواہ 5 لاکھ جب کہ نائب صدر کی تنخواہ 4 لاکھ روپے ہوتی ہے، تاہم وزیراعظم کی تنخواہ ایک لاکھ 60 ہزار روپے ہوتی ہے۔